Maktaba Wahhabi

17 - 91
دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((مَنْ کَانَ حَا لِفًا فَلْیَحْلِفْ بِا للّٰهِ أوْ لِیَصْمُت))[1] ’’جسے قسم کھانی ہو تواسے چاہیے کہ اللہ کی قسم کھائے،یاپھرخاموش رہے۔‘‘ اگر کسی نے اس عقیدہ کے ساتھ غیراللہ کی قسم کھائی کہ وہ عظمت ومرتبہ میں اللہ کے برابرہے تو یہ شرکِ اکبرہے لیکن اگرغیر اللہ کی قسم کھاتے وقت یہ عقیدہ رکھا کہ وہ ہستی اللہ سے کم تر ہے تویہ شرکِ اصغرہوگا۔بلانیت وارادہ غیراللہ کی قسم کے الفاظ زبان سے اداہوجائیں تواس کے کفارہ کے طور پر((لَا الٰہ اِلَّا اللّٰہ))پڑھاجائے،جیساکہ صحیح بخاری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان مروی ہے: ((مَن حَلَفَ فَقَا لَ فِی حَلفہٖ بِا لَّلا تِ وَ ا لعُزَّیٰ فَلیَقُل لَا اِ لٰہَ اِلَّا ا للّٰهُ))[2] ’’جس نے لات وعزّیٰ کی قسم کھائی تواسے چاہیے کہ لَا اِ لٰہَ اِلَّا ا للّٰهُ کہے۔‘‘ جن لوگوں کی زبانوں پر غیر اللہ کی قسم جاری ہے انہیں اسے ترک کرنے کیلئے اپنے نفس سے جہادکرنا چاہیے۔بعض لوگ اللہ تعالیٰ کی جھوٹی قسم توکھالیتے ہیں مگر اپنے پیر،ولی اور بزرگ،اپنے پیارومحبت اورمحبوب کی جھوٹی قسم کھانے کی ہمت اورجرات نہیں رکھتے۔
Flag Counter