Maktaba Wahhabi

9 - 100
کی تاریکیوں سے نکال کر اسلام کی روشنی کی طرف لاتا ہے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللّٰہِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌ ﴿١٥﴾ يَهْدِي بِهِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلَامِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ﴾ [1] یقینا تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور اور روشن کتاب آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ اپنی رضا کی پیروی کرنے والوں کی سلامتی کی راہوں کی طرف رہنمائی فرماتا ہے، اور انہیں اپنے حکم سے تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے اور انہیں راہ راست کی رہنمائی کرتا ہے۔ نیز اللہ عزوجل نے بیان فرمایا ہے کہ وہ جس کے سینے کو اسلام‘ اس کی معرفت‘ اللہ کی وحدانیت کے اقرار اور اس کی اطاعت کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے لئے کھول دے در حقیقت وہی اپنے رب کے طرف سے روشنی ‘ علم وبصیرت اور اپنے دل میں روشن نور کے سبب یقین کامل پر گامزن ہے‘
Flag Counter