Maktaba Wahhabi

85 - 100
گندگی لگائے یا اس کی توہین کرتے ہوئے اسے اپنے پیروں سے روندے‘ تو ایسا شخص ان اعمال کے سبب دین اسلام سے مرتد ہوجائے گا۔ عملی ارتداد کے ضمن میں یہ بھی ہے کہ کوئی اہل قبر کا تقرب حاصل کرنے کے لئے ان کی قبروں کا طواف کرے، یا ان کے لئے یا جنوں کے لئے نماز پڑھے‘ یہ عملی ارتداد ہے، البتہ انہیں پکارنا‘ ان سے مددطلب کرنا اور ان کے لئے نذر ونیازکرنا قولی ارتداد ہے۔ اور جو شخص اللہ کی عبادت کی نیت سے قبروں کا طواف کرے‘ تو یہ دین اسلام میں بدترین قسم کی بدعت ہے‘یہ ارتداد نہیں ہے بلکہ دین میں ایک گھناؤنی قسم کی بدعت ہے بشرطیکہ اس عمل سے اس کا ارادہ قبر والے کا تقرب حاصل کرنا نہ ہو بلکہ جہالت کی بنیاد پر اللہ کی قربت کے حصول کی خاطر ایسا کیا ہو۔ عملی ارتدادکے قبیل سے یہ بھی ہے کہ انسان غیراللہ کے لئے (جانور) ذبح کرے اور قربانیوں کے ذریعہ غیر اللہ کی قربت حاصل کرے، اونٹ یا بکری یامرغی یاگائے اہل قبرسے قربت اوران کی عبادت کے غرض سے
Flag Counter