Maktaba Wahhabi

82 - 100
ہے،یا اسے بعض چیزوں پر قدرت نہیں ہے، یا اللہ کی صفات کا انکار کرے اور ان پر ایمان نہ لائے، تو ایسا شخص اپنے ان برے اقوال کے سبب مرتدہے۔ یا مثال کے طور پر یہ کہے کہ اللہ نے ہم پر نماز فرض نہیں کی ہے تو یہ بھی دین اسلام سے خروج ہے، جو شخص یہ کہے کہ اللہ عزوجل نے نماز فرض نہیں کی تو ایسا شخص بالاجماع مرتد ہے‘ سوائے اس شخص کے جسے اس بات کا علم نہ ہو ‘ وہ مسلمانوں سے دور ہو اور نہ جانتا ہو تو اسے اس کی تعلیم دی جائے گی، لیکن اگر بتانے کے باوجود وہ اسی پر مصر ہو تو کافر گردانا جائے گا، البتہ اگر وہ مسلمانوں کے درمیان رہتا ہو‘ اسے دینی مسائل کا علم ہو، اور کہے کہ نماز فرض نہیں ہے، تو ایسا شخص اسلام سے مرتد ہے ‘ اس سے توبہ کرائی جائے گی اگر توبہ کرلے تو ٹھیک ورنہ قتل کردیا جائے گا۔ یا یہ کہے کہ لوگوں پر زکاۃ فرض نہیں ہے‘ یا یہ کہے کہ لوگوں پرماہ رمضان کے روزے فرض نہیں ہیں ‘ یا یہ کہے کہ استطاعت کے باوجود مسلمانوں پر حج فرض نہیں ہے‘ تو یہ ساری باتیں کہنے والا بالاجماع کافر گردانا جائے گا۔ اس
Flag Counter