Maktaba Wahhabi

80 - 100
رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: میں اس وقت تک نہ بیٹھوں گا جب تک کہ اسے قتل نہ کردیا جائے‘ یہی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ہے‘ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے‘ آپ تشریف رکھیں ! فرمایا: میں اس وقت تک نہ بیٹھوں گا جب تک کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کے مطابق اسے قتل نہ کردیا جائے! (تین مرتبہ ایسا ہی ہوا) بالآخر انہوں نے حکم دیا اوراسے قتل کردیاگیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ دین اسلام سے مرتد ہونے والا اگر توبہ نہ کرے تو اسے قتل کر دیاجائے گا‘ پہلے اس سے توبہ کروائی جائے گی اگر وہ توبہ کرلے اور دین اسلام کی طرف لوٹ آئے تو الحمد للہ، اور اگر توبہ نہ کرے بلکہ اپنے کفر اور گمراہی پر اڑا رہے تو اسے قتل کردیا جائے گا اور فوری طور پرکیفر کردار (جہنم) تک پہنچایا جائے گا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ مَن بدَّلَ دينَهُ فاقتُلوهُ ‘‘[1] جو اپنا دین بدل دے اسے قتل کردو۔
Flag Counter