Maktaba Wahhabi

74 - 100
ہے کہ وہ اپنے کفر سے انہیں بھی متاثر کردے، خاص طور پر جب کہ وہ ابھی کمسن ہوں، یہ بچے پورے اسلامی معاشرہ کی امانت ہیں۔ ۳- وہ شخص اپنے صریح کفر اور کھلے ارتداد کے ذریعہ معاشرہ کے خلاف بغاوت کرنے کے سبب اسلامی معاشرہ کی جانب سے نصرت اور دوستی کے حق سے محروم ہوجائے گا۔ ۴- اس سے توبہ کرانے‘ اس کے ذہن سے شبہات ختم کرنے اور اس پر حجت قائم کرنے کے بعد ضروری ہو گا کہ اسے اسلامی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ عدالت اس پر مرتد کی حدنافذ کرے۔ ۵- اگر وہ ارتداد کی حالت میں مرجائے تو اس پر مسلمانوں کے احکام جاری نہیں کئے جائیں گے‘ چنانچہ نہ اسے غسل دیاجائے گا‘ نہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی‘ نہ اسے مسلمانوں کی قبرستان میں دفن کیاجائے گا اور نہ ہی کوئی اس کا وارث ہوگا‘ اسی طرح اگر اس سے پہلے کوئی اسے وارث بنانے والا شخص مر جائے تو اسے اس کی وراثت نہیں ملے گی۔ ۶- اگروہ اسی (کفر کی)حالت میں مرجائے تو وہ اللہ کی لعنت‘ اس کی
Flag Counter