Maktaba Wahhabi

55 - 100
عمل کو فسق یا اس کے مرتکب کو فاسق کا نام دینے میں اور اسے مسلمان کانام دیکر اس پر مسلمانوں کے احکام جاری کئے جانے میں کوئی تعارض نہیں ہے، کیونکہ ہر فسق کفر نہیں ہوتا اور نہ ہی کفروظلم کے نام سے موسوم کیاجانے والا ہر عمل دین اسلام سے خارج کرنے والا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کے لازم و ملزوم میں غور کرلیا جائے‘ اس لئے کہ کفر‘ شرک‘ ظلم‘ فسق اور نفاق کے الفاظ شرعی نصوص میں دو طرح وارد ہوئے ہیں : (الف) اکبر (یعنی بڑاکفر ‘شرک وغیرہ) جو کہ انسان کو اسلام سے خارج کردیتا ہے کیونکہ وہ دین کی بنیادوں کے خلاف ہے۔ (ب) اصغر (یعنی چھوٹا کفر، شرک وغیرہ) جو کہ ایمان میں نقص پیدا کرتا ہے اور اس کے کمال کے منافی ہے، لیکن اپنے مرتکب کو اسلام سے خارج نہیں کرتا، چنانچہ کفر سے کمتر کفر‘ شرک سے کمتر شرک‘ظلم سے کمتر ظلم‘ فسق
Flag Counter