Maktaba Wahhabi

40 - 100
اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم کی ایک مثال بیان فرمائی ہے، اور صراط (راستہ) کے دونوں جانب دو دیواریں ہیں جن میں کھلے دروازے ہیں، اور دروازوں پر پردے لٹکے ہوئے ہیں، اور راستے کے دروازے پر ایک منادی آواز لگارہا ہے کہ اے لوگو! سب کے سب اس راستے میں داخل ہوجاؤ اور (دائیں بائیں) نہ مڑو، اور راستے کے بیچ سے بھی ایک منادی آواز لگارہا ہے، اور جب تم میں سے کوئی ان میں سے کسی دروازے کو کھولنا چاہتا ہے تو وہ کہتا ہے: تیری بربادی ہو! اسے نہ کھول، کیونکہ اگر تو اسے کھولے گا تو اس میں جاداخل ہوگا، (سنو!) راستہ اسلام ہے، دونوں دیواریں اللہ کی مقرر کردہ حدود ہیں ‘کھلے ہوئے دروازے اللہ کے حرام کردہ امور ہیں، راستہ کے شروع میں موجود منادی اللہ کی کتاب ہے اور راستہ کے اوپر (بیٹھا) منادی ہر مسلمان کے دل میں اللہ کا واعظ ہے۔ اور سنن ترمذی میں اتنا اضافہ ہے: ﴿وَاللّٰہُ يَدْعُو إِلَىٰ دَارِ السَّلَامِ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَىٰ
Flag Counter