Maktaba Wahhabi

23 - 100
سنو! جوبھی اپنے آپ کو خلوص کے ساتھ اللہ کے سامنے جھکادے‘ تو اس کے لئے اس کا اجر اللہ کے پاس ہے۔ نیز درج ذیل فرمان میں ہے: ﴿وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللّٰہِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ﴾[1] اور جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے تابع کردے اور ہو بھی وہ نیکو کار یقینا اس نے مضبوط کڑا تھام لیا۔ اور تقویٰ کے ساتھ احسان کا ذکر اللہ کے درج ذیل فرمان میں ہے: ﴿إِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ﴾[2] یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں اور نیک کاروں کے ساتھ ہے۔ اور کبھی کبھار ’احسان‘ کا علیٰحدہ ذکر بھی کیا جاتا ہے، جیسا کہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
Flag Counter