Maktaba Wahhabi

12 - 100
چوتھا مطلب: تکفیر کے اصول۔ پانچواں مطلب: کفر کے اثرات و نقصانات۔ میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے اس کے اسماء حسنیٰ اور صفات عالیہ کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اسے مبارک عمل اور میرے لئے اور جس شخص تک بھی یہ کتاب پہنچے اسے اس کے لئے نفع بخش بنائے، بیشک اللہ عزوجل کی ذات بہترین ذات ہے جس سے سوال کیا جاتا ہے اور انتہائی کریم ہے جس سے امید وابستہ کی جاتی ہے، وہی ہمارے لئے کافی اوربہترین کارساز ہے، اورنیکی کی توفیق اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اللہ عظیم وبرتر ہی کی طرف سے ہے۔ وصلی اللّٰہ وسلم وبارک علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین۔ مـــــــــؤلف بروزمنگل بوقت چاشت، مطابق ۱۶/۱۰/۱۴۱۹ھ
Flag Counter