لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کا معنی:
کوئی بھی اللہ کے سوا عبادت کا حقدار نہیں ہے۔
اس میں اللہ کے سوا سب کے معبود ہونے کی نفی ہے اور صرف اللہ کے معبود ہونے کا اثبات ہے۔
(۱) … اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿ فَاعْلَمْ اَنَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ ﴾ [محمد:۱۹]
’’ تم اچھی طرح جان لو کہ، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ ‘‘
تو لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کا علم سارے ارکانِ اسلام پر مقدم ہے۔
(۲) … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( مَنْ شَہِدَ اَنْ لاَّ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِہِ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) [1]
’’ جس نے اخلاص کے ساتھ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ پڑھ لیا، جنت میں داخل ہوگیا۔ ‘‘
اور اخلاص اسی میں ہوگا جو اس کلمہ کو سمجھے اس پر عمل کرے اور سب سے پہلے اسی کی دعوت دے۔ کیوں کہ اس میں توحید ہے، جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے کائنات کو پیدا فرمایا۔
(۳) … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ابوطالب سے اس وقت فرمایا تھا جب اس کی موت قریب تھی:
((یَا عَمِّ قُلْ لَا إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ، کَلِمَۃً اُحَاجُّ لَکَ بِہَا عِنْدَ اللَّہِ وَاَبٰی اَنْ یَقُولَ لَا إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔)) [2]
’’ اے چچا! ایک بار کلمہ لا الہ الا اللہ کا اقرار کرلو میں تیرے لیے اللہ کے ساتھ جھگڑا کروں گا، لیکن اس نے یہ کلمہ پڑھنے سے انکار کردیا۔ ‘‘
|