۷:… وطن کی محبت ایمان کا جزو ہے۔ (بقولِ اصفہانی یہ موضوع ہے۔ )
۸:… بڈھوں کے دین پر رہو۔ (موضوع)
۹:… جس نے اپنے نفس کو جانا اس نے ربّ کو پہچانا۔ (بے بنیاد)
۱۰:… میں مخفی خزانہ تھا۔ (بے بنیاد)
۱۱:… جب آدم علیہ السلام سے غلطی ہوگئی تو کہنے لگے: اے اللہ! میں تجھ سے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حق کا واسطہ دیتا ہوں کہ مجھے معاف کردے۔ (موضوع)
۱۲:… ساری دنیا مردہ ہے، سوائے عالموں کے۔ اور سارے علماء ہلاکت میں ہیں سوائے عاملین کے۔ اور سارے عاملین غرق ہوگئے سوائے مخلصین کے اور مخلص لوگ بھی بہت خطرناک مقام پر ہیں ۔ (موضوع)
۱۳:… اللہ کہتا ہے: نہ میرے لیے زمین نہ آسمان کافی ہوا، میں سمایا تو مؤمن کے دل میں ۔ (بے بنیادہے)
قبروں کی زیارت کیسے کی جائے؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنِّي کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُورِ فَزُورُوہَا، فَإِنَّہَا تُذَکِّرُکُمُ الآخِرَۃَ۔)) [1]
’’ میں تمھیں قبروں کی زیارت سے منع کیا کرتا تھا، اب تم زیارت کرو، ان کی زیارت تمھیں خیر کی نصیحت کرے گی۔ ‘‘
(۱) …مردوں کو سلام کہنا اور ان کے لیے دُعا کرنا سنت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ دُعا پڑھنے کی تعلیم دی ہے:
(( أَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَہْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ،وَإِنَّ إِنْ شَائَ اللّٰہُ بِکُمْ لَـلَاحِقُوْنَ،نَسْأَلَ اللّٰہُ لَنَا وَلَکُمُ الْعَافِیَۃَ۔)) [2]
|