Maktaba Wahhabi

97 - 111
بعد سحر ہواتف کی علامات جادو کی قوت کے مطابق ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں ۔ اگر زور دار طریقے سے جادو کیا گیا ہو تو اسے جنون تک پہنچا سکتاہے اور اگر ایسا نہ ہو تو وسوسے کی حد تک ہی رہتا ہے۔ سحرہواتف کا علاج (۱) مریض پر وہ دم کریں جس کا ذکر پہلی قسم میں کردیا گیا ہے۔ (۲) اگر اسے مرگی کا دورہ شروع ہوجائے تو اس کے ساتھ نمٹنے کا طریقہ بھی پہلی قسم میں بیان کردیا گیا ہے، اور اگر مرگی کا دورہ شروع نہ ہو تو اسے درج ذیل تعلیمات دیں: (۳) مریض کو چاہئے کہ وہ سونے سے پہلے وضو کر لے[1] اور آیت الکرسی پڑھ لے۔[2] (۴) سونے سے پہلے معوذات کو پڑھے ، پھر اپنی دونوں ہتھیلیوں میں پھونک کر انہیں پورے جسم پرپھیر لے۔[3] (۵) صبح کے وقت الصافات اور سوتے وقت الدخان کی تلاوت کرے یا ان دونوں سورتوں کو کیسٹ سے سن لے۔ (۶) ہر تیسرے دن البقرہ کی تلاوت کرے یا اسے سن لے۔ (۷) سونے سے پہلے البقرہ کی آخری دو آیات کو پڑھ لے۔ (۸) سوتے وقت یہ دعا پڑھ لے:( بِسْمِ اللّٰہِ وَضَعْتُ جَنْبِیْ، اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ، وَاَخْسِیْٔ شَیْطَانِیْ، وَفُکَّ رِھَانِیْ، وَاجْعَلْنِیْ فِیْ النَّدْیِ الأَعْلیٰ ) [4] ’’ اے اللہ! میں نے تیرے نام کے ساتھ ـ(بستر پر) اپنی کروٹ رکھی۔ اے اللہ ! میرے گناہ بخش دے اور میرے شیطان کو رسوا کر دے اور (اس سے ) میری گردن آزاد کر دے اور مجھے اعلیٰ مجلس میں شامل فرما۔‘‘ (۹) درج ذیل سورتیں ایک کیسٹ میں ریکارڈ کرکے مریض کو دے دیں جسے وہ روزانہ تین بار سنا کرے:حم السجدۃ، الفتح، الجن۔ ان تعلیمات پروہ ایک ماہ تک عمل کرے، ان شاء اللہ شفا نصیب ہوگی۔
Flag Counter