Maktaba Wahhabi

106 - 111
٭ ایک دوسری کیسٹ میں معوذات (اخلاص،۱ لفلق، الناس) کو بار بار ریکارڈ کریں اور اسے بھی روزانہ ایک بار سننے کی تلقین کریں ۔ ٭ پانی پر دم کرکے اسے دے دیں ، جس سے وہ ہر تیسرے دن پیتی او رغسل کرتی رہے۔ ٭ نمازِ فجر کے بعد ۱۰۰ مرتبہ یہ دعا پڑھا کرے:( لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ) عورت ان تعلیمات پر مکمل ایک مہینہ عمل کرے، اس کے بعد ان شاء اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یا تو مکمل شفا نصیب ہوجائے گی اور جادو ٹوٹ جائے گا، یا پھر اس کی تکلیف میں اضافہ ہوجائے گا، اگر ایسا ہو تو اس پر دوبارہ دم کریں ، ان شاء اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرگی کا دورہ پڑ جائے گا اور جن آپ کے ساتھ گفتگو شروع کردے گا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم س سے اُسی طریقے کے مطابق نمٹ سکتے ہیں جس کا ذکر پہلے کیا جاچکا ہے۔ اس جادو کے علاج کا عملی نمونہ ایک نوجوان میرے پاس آیا اور کہنے لگا:ہمارے ہاں ایک عجیب و غریب لڑکی ہے، کوئی بھی شخص جب اس کے ساتھ شادی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ بخوشی قبول کر لیتی ہے، لیکن رات کو سونے کے بعد جب صبح کے وقت بیدار ہوتی ہے تو اپنی رائے بدل لیتی ہے اور کوئی سبب بتائے بغیر اس سے شادی کرنے سے صاف انکار کردیتی ہے ۔اور ایسا کئی بار ہوچکا ہے جس سے ہمیں اس کے متعلق شک سا ہونے لگا ہے ۔آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟ میں نے اس پر دم کیا تو اس پر مرگی کا دورہ پڑ گیا اور ایک (خاتون) جن اس کی زبان سے بولنے لگ گئی، میں نے اس سے پوچھا: ٭ تم کون ہو؟ جن خاتون:میں فلاں ہوں (اس کا نام اب مجھے یاد نہیں ہے) ٭ تم اس لڑکی میں کیوں داخل ہوئی۔ جن خاتون:کیونکہ مجھے اس سے محبت ہے۔ ٭ اسے تجھ سے کوئی محبت نہیں ، اور صحیح صحیح بتاؤ کہ تم کیا چاہتی ہو؟
Flag Counter