Maktaba Wahhabi

100 - 111
میں نے اسے بتایا کہ اس پر میں نے قرآنی آیات پڑھی تھیں ، اور کلونجی کے تیل پر دم کرکے دیا تھا جسے فالج زدہ اعضاء پر ملنا تھا، اس کے بعد الحمدللہ وہ شفایاب ہوگیا۔ سحرِ اَمراض کا علاج (۱) اس پر ’سحر تفریق‘ والا دم کریں ، اگر اسے مرگی کا دورہ شروع ہوجائے توبیان کئے گئے طریقے کے مطابق اس کے جن کے ساتھ نمٹیں ۔ (۲) اگر مرگی کا دورہ شروع نہ ہو اور اس میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوں تو اسے مندرجہ ذیل تعلیمات دیں: ٭ ایک کیسٹ میں درج ذیل سورتیں ریکارڈ کرکے مریض کو دے دیں جسے وہ روزانہ تین بار سنے:الفاتحہ، آیت الکرسی، الدخان، الجن، قصار السور( آخری پارے کی چھوٹی سورتیں معوذات) ٭ درج ذیل دم کلونجی کے تیل پر کریں جسے وہ صبح و شام اپنی پیشانی اور متاثرہ عضو پر ملتا رہے:الفاتحۃ ، المعوذات: ﴿وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَاھُوَ شِفَائٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴾ ’’اور ہم قرآن میں وہ کچھ نازل فرماتے ہیں جو مؤمنوں کے لئے رحمت اور شفا ہے ‘‘ نیز یہ دعا: ( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ وَاللّٰہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ یُؤْذِیْکَ، وَمِنْ کُلِّ نَفْسٍ، اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اللّٰہُ یَشْفِیْکَ ) ’’ میں اللہ کے نام سے تجھے دَم کرتا ہوں اور اللہ تجھے ہر تکلیف دِہ بیماری اور ہر روحِ بد یا حسد کرنے والی آنکھ کی برائی سے شفادے گا۔ ‘‘ اسی طرح یہ دعا:( اَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ، اَذْھِبِ الْبَاْسَ، وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لاَ شِفَائَ إِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَّ یُغَادِرُ سَقَمًا ) ’’ اے اللہ! تو لوگوں کا پروردگار ہے، تکلیف دور فرما اور شفا بخش کیونکہ تو شفا بخشنے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ۔ایسی شفا عطا فرما جوبیماری کو جڑ سے اُکھاڑ دے ۔‘‘ مریض ان تعلیمات پر ساٹھ دن تک مسلسل عمل کرتا رہے، اگر مرض ختم ہوجائے تو ٹھیک ورنہ دوبارہ اس پر دم کریں اور کلونجی کے تیل پر دم کرکے دیں ۔ سحر امراض کے علاج کے عملی نمونے پہلا نمونہ:ایک خاتون کو اس کا بآپ صلی اللہ علیہ وسلم ور بھائی میرے پاس لے کر آئے، وہ خاموش تھی، بات نہیں کرسکتی تھی، بلکہ منہ بھی نہیں کھول سکتی تھی حتیٰ کہ کھانے کے لئے بھی، الا یہ کہ وہ اس کا منہ زبردستی کھول دیں اور اسے جوس اور دودھ وغیرہ پلا دیں ، ا س کی یہ حالت۳۵ دن سے اسی طرح تھی، میں نے اس پر دم کیا تو بولنے لگ گئی۔ الحمدللہ
Flag Counter