Maktaba Wahhabi

121 - 111
وَلَا فِیْ السَّمَائِ، وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ) [1] (۱۴) گھر سے نکلتے ہوئے یہ دعا پڑھیں: ( بِسْمِ اللّٰہِ، تَوَکَّلْتُ عَلیَ اللّٰہِ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ ) کیونکہ یہ دعا پڑھنے سے ایک خوشخبری (اللہ کی طرف سے) یوں ملتی ہے: ’’یہ دعا تجھے کافی ہے ، تجھے بچا لیا گیا ہے اور تجھے سیدھا راستہ دکھا دیا گیا ہے، اور شیطان تجھ سے دور ہوگیا ہے ۔او ر وہ دوسرے شیطان سے کہتا ہے:تو اس آدمی پر کیسے غلبہ حاصل کرسکتا ہے جبکہ اسے ہدایت دے دی گئی ہے اور اس کی حفاظت کردی گئی ہے اور اسے بچا لیا گیا ہے۔‘‘[2] (۱۵) صبح و شام یہ دعا پڑھا کریں:( اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ) [3] یہ ہیں وہ احتیاطی اقدامات جنہیں اختیار کرکے انسان ہر قسم کے جادو سے عموماً اور بندشِ جماع کے جادو سے خصوصاً قلعہ بند ہوسکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ مخلص ہو اور اس علاج پر اس کو یقین کامل حاصل ہو۔ بندشِ جماع والے جادو کے علاج کا عملی نمونہ ایسے کئی کیسوں کا میں نے علاج کیا ہے اور کئی نمونے موجود ہیں ۔ لیکن خوفِ طوالت کی بنا پر صرف ایک نمونۂ علاج ذکر کرتا ہوں: ایک نوجوان اپنے ایک بھائی کو لے کر میرے پاس آیا جس نے ایک ہفتہ پہلے شادی کی تھی، لیکن وہ اپنی بیوی کے قریب نہیں جاسکا تھا۔ اس سلسلے میں وہ متعدد کاہنوں اور نجومیوں کے پاس گیا لیکن اسے کوئی فائدہ نہ ہوا۔ مجھے جب معلوم ہوا کہ وہ ان کے چکر کاٹ چکا ہے تو میں نے اسے سچی توبہ کرنے کی تلقین کی اور یہ کہ وہ انہیں غلط تصور کرے تاکہ اس کے اِعتقاد کی تصحیح ہو اور پھر قرآنی علاج اس کے لئے نفع بخش ہو۔ خود اس نے بھی مجھے بتایا کہ وہ جب ان کے پاس بار بار گیا تو اسے ان کے فراڈ، جھوٹ اور ان کی کمزوری و بے بسی کا یقین ہوگیا۔ میں نے اس پر دَم کیا اور اس کے رشتہ داروں سے سبز بیری کے سات پتے طلب کئے، لیکن
Flag Counter