Maktaba Wahhabi

70 - 111
گھٹن اور تنگی محسوس ہوتی ہے۔ سحر تفریق کیسے واقع ہوجاتا ہے؟ ایک شخص جادوگر کے پاس جاتا ہے اور اس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلاں خاوند بیوی کے درمیان جدائی ڈال دے، تو جادوگر اس سے اس خاوند کا نام اور اس کی ماں کا نام پوچھتا ہے، اور پھر اسے اس کا کوئی کپڑا لانے کا حکم دیتا ہے، اگر وہ شخص اس کا کپڑا نہیں لاسکتا تو وہ پانی پر جادو کا عمل کرکے اسے اس کے راستے پر بہانے کا حکم دیتا ہے، چنانچہ وہ جب وہاں سے گزرتا ہے اور اس سے صبح و شام کے مسنون اَذکار نہیں پڑھ رکھے ہوتے تو اس پر جادو ہوجاتا ہے۔ یا پھر وہ اس کے کھانے پینے کی چیزوں میں جادو کر دیتا ہے، جنہیں کھا پی کر اس پر جادو کا اثر ہوجاتا ہے۔ سحر تفریق کا علاج اس کے علاج کے تین مراحل ہیں: پہلا مرحلہ … علاج سے پہلے (۱) مریض کے گھر کی فضا دینی بنائی جائے، اور اس میں موجود ہ تصویریں باہر نکال دی جائیں تاکہ اس میں فرشتے داخل ہوسکیں ۔ (۲) مریض کے پاس جو تعویذات اور کڑے وغیرہ ہوں ، انہیں نکال کر جلا دیا جائے۔ (۳) جہاں مریض کا علاج کرنا ہو، وہاں سے گانے والی کیسٹوں کو نکال دیا جائے۔ (۴) اور وہاں کوئی شرعی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو اسے ختم کردیا جائے۔ مثلاً مرد کا سونا پہننا یا عورت کا بے پردہ ہونا یا ان میں سے کسی ایک کا سگریٹ نوشی کرنا وغیرہ۔ (۵) مریض اور اس کے گھر والوں کو اسلامی عقیدے کے متعلق درس دیا جائے تاکہ غیر اللہ سے ان کا تعلق ختم ہوجائے اور اللہ سے سچی محبت پیدا ہوجائے۔ (۶) مریض کی تشخیص مندرجہ ذیل سوالوں سے کی جائے:
Flag Counter