Maktaba Wahhabi

93 - 111
ہے جس پر جادو کرنا مقصود ہوتا ہے، پھر اس کے دماغ میں مورچہ بندی کر لیتا ہے اور پھر دماغ کے ان حصوں پر شدید دباؤ ڈالتا ہے جو سوچ و فکر اور یادداشت کے لئے خاص ہوتے ہیں ، اس کے بعد سحر جنون کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں ۔ سحر جنون کا علاج (۱) جس شخص پر سحر جنون کیا گیا ہو اس پر قرآنی آیات والا وہ دم کریں جس کا ذکر میں جادو کی پہلی قسم ( سحر تفریق ) میں کرچکا ہوں ۔ (۲) اگر اس دوران مریض پر مرگی کا دورہ پڑے تو اس سے اُسی طرح نمٹیں جیسا کہ میں پہلی قسم میں بیان کرچکا ہوں ۔ (۳) اگر اس پر مرگی کا دورہ نہ پڑے تو کم از کم تین بار اس پر دم کریں ، پھر بھی دورہ نہ پڑے تو مندرجہ ذیل سورتیں ریکارڈ کرکے مریض کودے دیں اور اسے ایک ماہ روزانہ دو تین مرتبہ سننے کی تلقین کریں ، سورتیں یہ ہیں: پہلی قسم میں جو دَم ذکر کیا گیا ہے، اس کی آیات و سورتیں ، اسی طرح البقرۃ، ہود، الحجر، الصافات، ق، الرحمن، الملک، الجن، الاعلیٰ، الزلزلہ، الہمزہ، الکافرون، الفلق، الناس ۔ (یاد رہے کہ ان آیات اور سورتوں کی پابندی ضروری نہیں ، ان میں مناسب کمی بیشی ہوسکتی ہے۔) اس مدت میں مندرجہ سورتوں کو سنتے وقت مریض کو شدید گھٹن کا احساس ہوسکتا ہے، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس دوران اسے مرگی کا دورہ پڑ جائے اور اس کی زبان سے جن بولنے لگ جائے، اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ابتدائی پندرہ دنوں میں اسے شدید تکلیف محسوس ہو، پھر آہستہ آہستہ کم ہوناشروع ہوجائے اور مہینے کے آخر تک وہ نارمل ہوجائے، اگر ایسا ہو تو آخر میں اس پر ایک بار پھر دم کریں تاکہ اگر جادو کا کوئی اثر باقی ہو تو وہ بھی ختم ہوجائے۔ (۴) مریض اس مدت میں سکون پہنچانے والی گولیاں استعمال نہ کرے۔ (۵) اس دوران اگر وہ بجلی کی روشنیوں میں بیٹھے گا تو یقینا جن کو ایذا پہنچے گی اور جلد شفا نصیب ہوگی۔ (۶) سحر جنون کے علاج کی مدت ایک ماہ بھی ہوسکتی ہے، تین ماہ بھی ہوسکتی ہے اور اس سے زیادہ بھی۔
Flag Counter