Maktaba Wahhabi

105 - 111
زیادہ جنوں کی ڈیوٹی لگا دیتا ہے ، جواپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے لئے اس عورت کا پیچھا کرنا شروع کردیتا ہے۔ اگر اسے موقع مل جائے تو اس میں داخل ہوجاتا ہے، پھر اسے اس حد تک پریشان کرتا ہے کہ جو بھی اس کی منگنی کا پیغام لے کر اس کے پاس جاتا ہے، وہ اس کے ساتھ شادی کرنے سے فورا انکار کردیتی ہے، اور اگر اس میں داخل ہونے کا موقع نہ ملے تو باہر باہر سے جن کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر مرد کو اس عورت کے سامنے بدصورت ثابت کرے، اور خود اس عورت کو مردوں کے ذہنوں میں بدصورت عورت کے طور پر ثابت کرے، چنانچہ وہ عورت ہر مرد کے ساتھ شادی کرنے سے بلاوجہ انکار کردیتی ہے، اور اگر کوئی مرد اس کے ساتھ شادی کرنے کے لئے تیار بھی ہوجائے تو شیطان اس کے دل میں مسلسل وسوسے ڈالتا ہے اور اسے اس سے بدظن کر دیتا ہے۔ اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس عورت کے گھر میں جو شخص بھی اس عورت کے ساتھ شادی کرنے کی نیت سے داخل ہوتا ہے،اسے شدید گھٹن کا احساس ہوتا ہے اور اس کا گھر اسے جیل خانہ لگتا ہے، ا س کے بعد وہ دوبارہ اس گھر میں داخل ہونے کا سوچتا بھی نہیں ۔ اس جادو کا علاج (۱) مریضہ پر پہلی قسم ( سحر تفریق ) میں مذکور دم والی آیات اور سورتوں کو پڑھیں ، اگر اس پر مرگی کا دورہ پڑ جائے اور جن بولنے لگ جائے تو اس کے ساتھ اسی طریقے سے نمٹیں جو ’’سحر تفریق‘‘ میں بیان کردیا گیا ہے۔ (۲) اگر اس پر مرگی کا دورہ نہ پڑے اور اس کے جسم میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوں تو اسے مندرجہ ذیل تعلیمات دیں: ٭ وہ شرعی پردے کی پابندی کرے۔ ٭ نمازیں ہمیشہ بروقت اداکرے ۔ ٭ گانے اور موسیقی وغیرہ نہ سنے۔ ٭ سونے سے پہلے وضو کر کے آیت الکرسی کی تلاوت کرے۔ ٭ معوذات کی تلاوت کے بعد اپنی ہتھیلیوں میں پھونکے ،پھر انہیں پورے جسم پر مل لے۔ ٭ ایک گھنٹے کی کیسٹ میں آیت الکرسی کو بار بار ریکارڈ کریں ، جسے وہ روزانہ ایک بار سنتی رہے۔
Flag Counter