Maktaba Wahhabi

104 - 111
یاد رہے کہ عورت کو یہ خون ایک ماہ تک بھی آسکتا ہے اور اس کی مدت میں کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے۔ سحر استحاضہ کا علاج پانی پر دم کریں ، پھر وہ پانی مریضہ کو دے دیں جس سے وہ تین دن تک پیتی رہے اور غسل بھی کرتی رہے، ان شاء اللہ خون آنا رُک جائے گا۔ اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس کے جواز کا فتویٰ دیا ہے کہ مستحاضہ کے لئے قرآنی آیات لکھ کر دی جاسکتی ہیں اور وہ ان کے پانی سے غسل بھی کرسکتی ہے۔ سحر استحاضہ کے علاج کا عملی نمونہ ایک خاتون میرے پاس آئی جس کو بہت زیادہ خون آرہا تھا، میں نے اس پر دم کیا اور قرآن مجید کی کچھ کیسٹیں سننے کے لئے اُسے دیں ، چند ایام کے بعد اس کا خون بالکل رک گیا اور وہ شفایاب ہوگئی۔ شادی میں رکاوٹیں ڈالنے کا جادو اس جادو کی علامات: (۱) دائمی سردرد (۲) سینے میں شدید گھٹن کا احساس، خاص طور پر عصر کے بعد سے لے کر آدھی رات تک (۳) منگیتر کو بدصورت منظر میں دیکھنا (۴) بہت زیادہ پریشان خیالی (۵) نیند کے دوران بہت زیادہ گھبراہٹ (۶) کبھی کبھی معدے میں شدید درد (۷) پیٹھ کی نچلی ہڈیوں میں درد یہ جادو کیسے ہوجاتاہے؟ کوئی کینہ پرور اور سازشی انسان پلید جادوگر کے پاس جاتا ہے اور اس سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلاں آدمی کی بیٹی پر جادو کر دو تاکہ وہ شادی نہ کرسکے، جادوگر اس کا اور اس کی ماں کا نام اس سے پوچھ لیتاہے، پھر اس کا کوئی کپڑا طلب کرتا ہے، اس کے بعد اس پر جادو کر دیتا ہے اور اس سلسلے میں ایک یا ایک سے
Flag Counter