Maktaba Wahhabi

87 - 111
(۳) بیوی کا یہ احساس کہ اس کا خاوند عنقریب دوسری شادی کر لے گا، گو شرعاً دوسری شادی کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن اس دور کی ‘ خاص کر وہ عورتیں جو ذرائع اَبلاغ کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوتی ہیں ، یہ گمان کرتی ہیں کہ ان کے خاوند اگر دوسری شادی کر لیں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ انھیں ان سے محبت نہیں ہے۔ عورت کی یہ سوچ انتہائی سنگین غلطی ہے کیونکہ خاوند باوجودیکہ اپنی پہلی بیوی سے محبت کرتا ہے، اسے دیگر کئی اسباب دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ مثلاً کثرتِ اولاد کی رغبت، یا حالت ِحیض و نفاس میں قوتِ جماع پر کنٹرول نہ کرپانا، یا خاندانی تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش رکھنا وغیرہ ۔ جائز سحر محبت عورت جائز طریقے سے اپنے خاوند پر جادو کرسکتی ہے اور وہ یہ ہے: خاوند کی خاطرہر وقت خوبصورت بن کے رہنا، اچھی خوشبو لگانا، خاوند سامنے آئے تو مسکراہٹ او راچھے الفاظ سے اس کا استقبال کرنا، اچھے ساتھ کا ثبوت دینا، خاوند کے مال کی حفاظت کرنا، اس کے بچوں کی خوب دیکھ بھا ل کرنا، خاوند جب تک اللہ کی نافرمانی کا حکم نہ دے اس کی فرمانبرداری کرتے رہنا۔ لیکن اگر ہم اپنے معاشرے پر نظر دوڑائیں تو ہمیں عجیب تضاد سا محسوس ہوتا ہے، عورت کو جب کسی محفل میں شرکت کرنا ہوتی ہے ، یا اپنی کسی سہیلی سے ملنے جانا ہوتا ہے تو خوب میک اَپ کرکے، خوشبو لگا کر اوراپنے سارے زیورات پہنے ہوئے گھر سے گویا دلہن بن کر نکلتی ہے ۔اور جیسے ہی گھر میں واپس لوٹتی ہے تو اپنا میک اَپ صاف کردیتی ہے، زیورات اُتار دیتی ہے اور پرانے کپڑے پہن لیتی ہے ، اور خاوند جس نے اس کے لئے یہ سب کچھ خریدا ہوتا ہے وہ اس سے لطف اندوز ہونے سے محروم رہتا ہے اور ہمیشہ اپنی بیوی کو پرانے کپڑوں میں دیکھتا ہے جبکہ اس سے پیاز او رلہسن کی بدبو پھوٹ رہی ہوتی ہے۔ حالانکہ اگر عورت میں کچھ عقل ہوتی تو ایسا نہ کرتی بلکہ اپنے خاوند کو زیب و زینت کا زیادہ حقدار تصور کرتی، لہذا اے میری مسلمان بہنو! تمہارا خاوند جب کام کے لئے گھر سے باہر چلا جائے تو اس کی غیر موجودگی میں گھرکے سارے کام کاج ختم کر لیا کرو، پھر غسل کرکے خاوند کی رضا کی خاطر جس سے یقینا ً
Flag Counter