Maktaba Wahhabi

75 - 111
علاج شروع کردیں ، اور اگر ایسا نہیں ہوتا اور سردرد وغیرہ میں کمی شروع ہوجاتی ہے تو چند ایام تک اسے ایسے ہی دم کرتے رہیں ، ان شاء اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شفا نصیب ہوگی، اور اگر مریض کو افاقہ نہیں ہوتا تو: (۱) ایک کیسٹ میں الصافات ایک مرتبہ اور آیت الکرسی کئی مرتبہ ریکارڈ کردیں اور مریض کو اسے روزانہ تین مرتبہ سننے کا حکم دیں ۔ (۲) مریض سے کہیں کہ وہ نماز باجماعت پڑھنے کی پابندی کرے۔ (۳) فجر کی نماز کے بعد لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَشَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ کو ایک ماہ تک روزانہ سو مرتبہ پڑھا کرے۔ یاد رہے کہ پہلے دس یا پندرہ دنوں میں سردرد وغیرہ میں اضافہ ہوجائے گا، لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوجائے گا اور مہینے کے آخر تک کوئی تکلیف باقی نہیں رہے گی، مریض ایک ماہ بعد آپ کے پاس آئے تو اس پر پھر دم کریں ، ان شاء اللہ صلی اللہ علیہ وسلم س کی ساری پریشانی جاتی رہے گی اور اس پر کیا گیا جادو ٹوٹ جائے گا۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پورامہینہ اس کے دردوں میں اضافہ ہوتا رہے اور اسے کچھ بھی اِفاقہ محسوس نہ ہو، اگر ایسا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم س پر پہلی حالت میں مذکورہ آیات والا دم کئی بار کریں ، یقینی طور پر اسے مرگی کا دورہ شروع ہوجائے گا اور اس کی زبان سے جن بولنے لگ جائے گا، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم س کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں جیسا کہ پہلی حالت میں ذکر کردیا گیا ہے۔ تیسری حالت:مریض کو دَم کے دوران کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا، اگر ایسا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم س سے اس کی بیماری کی علامات دوبارہ پوچھیں ، اگر جادو کی بیشتر علامات اس میں موجود نہ ہوں تو یقین کرلیں کہ اس پر نہ جادو کیا گیا ہے اور نہ یہ مریض ہے، البتہ مزید تاکید کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم س پر تین بار دم کر لیں ۔ اور اگر جادو کی بیشتر علامات اس میں موجود ہیں اور آپ نے بار بار دم بھی کیاہے، لیکن اس کے باوجود بھی اسے کچھ محسوس نہیں ہو رہا، اور ایسا بہت کم ہوتا ہے، تو آپ: (۱) اسے ایک کیسٹ میں (سورہ ٔ یٰسین، الدخان اور الجن) ریکارڈ کر دیں اور مریض کو روزانہ تین مرتبہ اسے سننے کا حکم دیں ۔
Flag Counter