Maktaba Wahhabi

71 - 111
٭ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پنی بیوی کو بدصورت منظر میں دیکھتے ہیں ؟ ٭ کیا آپ گھر سے باہر راحت اور گھر کے اندر تنگی محسوس کرتے ہیں ؟ ٭ کیا تم دونوں کے درمیان حقیر سی باتوں پربھی اختلاف بھڑک اٹھتا ہے؟ ٭ کیا تم دونوں میں سے کوئی ایک دورانِ جماع بد دلی اور تنگی محسوس کرتا ہے؟ ٭ کیا تمہیں خوفناک خواب آتے ہیں ؟ اسی طرح کے دیگر سوالات بھی مریض سے کئے جاسکتے ہیں ، اگر سحر تفریق کی ایک یا دو علامات مریض کے اندر پائی جاتی ہوں تو اس کا علاج شروع کردیں ۔ (۷) آپ خود وضو کر لیں اور جو آپ کے ساتھ ہے اسے بھی وضو کروا لیں ۔ (۸) اگر مریض عورت ہو تو اس کا علاج اس وقت تک شروع نہ کریں جب تک وہ مکمل پردہ نہ کر لے اور اپنے لباس کو خوب اچھی طرح سے کس نہ لے تاکہ دورانِ علاج بے پردہ نہ ہو۔ (۹) اگر عورت کسی شرعی خلاف ورزی کا ارتکاب کئے ہوئی ہو، مثلا چہرہ ننگا ہو، یا خوشبو لگا رکھی ہو، یا کافر عورتوں کی مشابہت کرتے ہوئے اپنے ناخنوں پرکچھ لگارکھا ہو تو ایسی حالت میں اس کا علاج نہ کریں ۔ (۱۰) عورت کا علاج اس کے محرم کی موجودگی میں کریں ۔ (۱۱) اور محرم کے علاوہ کسی اور مرد کو جائے علاج میں نہ آنے دیں ۔ (۱۲) لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ پڑھتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہوئے اب اس کا علاج شروع کردیں ۔ دوسرا مرحلہ … علاج اپناہاتھ مریض کے سر پر رکھ لیں اور ترتیل کے ساتھ اس کے کانوں میں ان آیات کی تلاوت کریں: (۱) سورۃالفاتحہ (مکمل) (۲) سورۃ البقرۃ کی ابتدائی پانچ آیات (۳) سورۃالبقرہ آیت ۱۰۲ بار بار پڑھیں (۴) سورۃ البقرۃ کی آیات ۱۶۳ تا ۱۶۴
Flag Counter