Maktaba Wahhabi

59 - 111
(۵) جادو والے منتر کو پڑھنا جو کسی عام آدمی کی سمجھ بوجھ سے بالاتر ہوتا ہے۔ (۶) مریض کو ایسا حجاب دینا جس میں مربعات (ڈبے)بنے ہوئے ہوں اور ان کے اندر چند حروف یا نمبر لکھے ہوئے ہوں ۔ (۷) مریض کو یہ حکم دینا کہ وہ لوگوں سے الگ تھلگ ہو کر ایک معینہ مدت کے لئے کسی ایسے کمرے میں چلا جائے جہاں سورج کی روشنی نہ پہنچتی ہو۔ (۸) مریض سے کبھی اس بات کا مطالبہ کرنا کہ وہ ایک معینہ مدت کے لئے جو عموماً چالیس دن ہوتی ہے، پانی کو ہاتھ نہ لگائے۔ اور یہ علامت اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ یہ جادوگر جس جن سے خدمت لیتا ہے، وہ عیسائی ہے۔ (۹) مریض کوکچھ ایسی چیزیں دینا جنہیں زمین میں دفن کرنا ہوتا ہے۔ (۱۰) مریض کو کچھ ایسے کاغذ دینا جنہیں جلا کر ان کے دھوئیں سے دھونی لینی ہوتی ہے۔ (۱۱) ایسے کلام کے ساتھ بڑبڑانا جسے سمجھا نہ جاسکے۔ (۱۲) جادوگر کبھی مریض کو اس کا نام، اس کے شہر کا نام اور جس وجہ سے وہ اس کے پاس آتا ہے، اس کے متعلق آتے ہی اسے بتا دیتا ہے۔ (۱۳) جادوگر مریض کو ایک کاغذ میں یاپکی مٹی کی پلیٹ میں چند حروف لکھ کر دیتا ہے جنہیں پانی میں ملا کر مریض کو پینا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ان علامات میں سے کوئی ایک علامت کسی شخص میں نظر آئے اور یقین ہوجائے کہ یہ جادوگر ہے تواس کے پاس مت جائیں ، ورنہ آپ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان صادق آجائے گا: ’’جو آدمی کسی نجومی کے پاس آیا، پھر اس کی باتوں کی تصدیق کی تو اس نے محمد ا پر نازل کئے گئے دین سے کفر کیا۔‘‘[1]
Flag Counter