Maktaba Wahhabi

39 - 179
ترجمہ:’’ہر بالغ پر جمعۃ المبارک کے دن غسل اور مسواک کرنا لازم ہے اور اگر میسر ہو تو خوشبو بھی لگائے‘‘(صحیح مسلم:846) 6۔جلدی آنا:۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازوں پر کھڑے ہوتے ہیں ،پہلے پہل آنے والوں کے نام لکھتے ہیں ،لہٰذا جو شخص جمعہ کے دن جلدی آتا ہے،تو اس کے لئے اونٹ کی قربانی کا اجر لکھتے ہیں ۔اس کے بعد آنے والوں کے لئے بالترتیب گائے،مینڈھا،مرغی اور انڈے کی قربانی کا اجر و ثواب لکھا جاتا ہے۔اور جب امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو فرشتے اپنے صحیفوں کو لپیٹ دیتے ہیں اور بیٹھ کر ذکر سننے لگ جاتے ہیں ۔‘‘(بخاری:881) 7۔ممنوعات جمعۃ المبارک:دورانِ خطبہ جمعہ بات چیت کرنا منع ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جب تم اپنے ساتھی کو کہو کہ خاموش ہو جاؤ!جبکہ امام خطبہ دے رہا ہے تو یہ کام بھی لغو(غلط اور بے کار) ہے۔(بخاری:934) ایک شخص جمعے کے دن لوگوں کی گردنین پھلانگتا ہوا آگے آرہا تھا،جبکہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’بیٹھ جاؤ!تم نے تکلیف دی ہے‘‘۔(مسند احمد:4؍188) اور ایک روایت کے مطابق: ترجمہ:’’بیٹھ جاؤ تم دیر سے آئے ہو‘‘(ابو داؤد:1118) احتیاط: 1۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’کوئی شخص اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھے بلکہ تم کہو کہ کھلے کھلے ہو جاؤ(تاکہ سب بیٹھ سکیں )(صحیح مسلم:2177) 2۔سورۂ کہف کی فضیلت:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو بندہ جمعۃ المبارک کے دن سورۂ کہف پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف
Flag Counter