Maktaba Wahhabi

158 - 179
کو درست کر دے گا اور گناہوں کو معاف کردے گا۔‘‘(سورۂ احزاب:70)۔ (17) صاحب بصیرت اور زودفہم ہونا: ترجمہ:’’بے شک اللہ سے ڈرنے والوں کو جب کوئی شیطانی گروہ ملتا ہے تو انکو فوراً(اللہ )یاد آجاتا ہے اور وہ دیکھنے والے بن جاتے ہیں ‘‘۔(اعراف:201)۔ (18) غوروفکر کرنا: ترجمہ:’’بے شک دن اور رات کا بدلنا اور آسمانوں و زمین کی پیدائش میں بڑی کھلی نشانیاں ہیں ۔متقی قوم کے لئے۔‘‘(سورۂ یونس:60)۔ (19) اچھا انجام ملنا: ترجمہ:’’تم صبر کرو بے شک متقین کے لئے اچھا انجام ہے۔‘‘(سورۂ ھود:49) (20)اللہ کی دوستی ملنا: ترجمہ:’’اور اللہ تعالیٰ متقین کادوست ہے۔‘‘(سورۃ الجاثیہ:19) مومنوں کاگھر جنت اے رحمن کے مہمانو!آؤ جنت کی طرف چلیں ،یہ دیکھو تمام عالم اپنی اپنی قبروں سے اٹھ کر میدان حشر میں جمع ہورہا ہے……آؤجنت کی طرف چلیں،یہ سلامتی والا گھر ہے۔یہ نیک لوگوں کاگھر ہے۔دیکھو یہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے’’(مومنوں کو)غمگین نہیں کرے گی بڑی قیامت۔اور ان سے فرشتے ملاقات کریں گے۔اور(کہیں )گے کہ یہ ہے وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیاگیاتھا۔ اور دیکھئے ہمارے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد’’اللہ کی قسم ہے۔مؤمن لوگ جب اپنی قبروں سے نکلیں گے تو ان کااستقبال پروں والے سفید اونٹ کریں گے۔ان اونٹوں پر سونے کے پالان ہوں گے۔اور انکی لگامیں روشنی سے چمک رہی ہوں گی۔ان اونٹوں کاہرقدم حد نگاہ پر پڑے گا اور اس سفر کااختتام جنت کے دروازے پر ہوگا۔(ابن ابی حاتم )
Flag Counter