Maktaba Wahhabi

36 - 179
سے بچا لینا۔‘‘(الملخص الفقہی،صالح الفوزان) اے اللہ!اس کے لئے اس کے(دنیاوی) گھرانے سے بہتر گھرانہ اور(دنیاوی) گھر والوں سے بہتر گھر والے عنایت فرما۔اے اللہ!ہم سے گذشتہ،سابقہ اور ہم سے پہلے ایمان میں سبقت لے جانے والوں کی مغفرت فرما۔ پھر چوتھی تکبیر کہنے کے بعد سلام پھیر دیں ۔کوئی شخص نمازِ جنازہ شروع ہونے کے بعد شامل ہوتا ہے تو وہ جتنا حصہ امام کے ساتھ حاصل کر لے اس کو امام کے ساتھ ہی ادا کر دے۔اور فوت شدہ حصے کو فوراً بعد میں قضا کر لے۔اس کے بعد سلام پھیرے۔نمازِ جنازہ میں حاضر نہ ہونے والے کے لئے غائبانہ نمازِ جنازہ پڑھنا مسنون ہے۔اگر کوئی بچہ قبل از وقت مردہ پیدا ہو تو اس کی نمازِ جنازہ ہو گی(اگر حمل چار ماہ سے زیادہ کا ہو۔وگرنہ نہیں )۔واﷲ اعلم۔ صبح و شام کے اذکار اللہ تعالیٰ کا ذکر،صبح و شام اور فجر و مغرب کے بعد کرنا چاہیے۔ 1۔آیۃ الکرسی اور تینوں قل(سورۂ اخلاص،سورۂ فلق اور سورۃ الناس) کو تین تین بار پڑھنا ہر چیز کو کفایت کرتا ہے۔(ترمذی:3402) 2۔جو شخص یہ دعا صبح و شام تین تین بار پڑھتا ہے تو اس کو کوئی چیز نقصان نہ دے گی: ﴿بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَائِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾(ترمذی:3328) ترجمہ:’’اللہ کے نام سے،جس کے نام(کی برکت)سے آسمان و زمین کی کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی اور وہ(اللہ) سننے اور جاننے والا ہے۔‘‘ ﴿اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ﴾ ترجمہ:’’اے اللہ میرے جسم میں عافیت دے۔اے اللہ میرے کانوں میں عافیت دے۔اے اللہ میری آنکھوں میں عافیت دے۔تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ۔‘‘(ابوداؤد:3؍359)۔ مندرجہ بالا دعا تین مرتبہ پڑھنی چاہیے۔ 3۔ایک بار:﴿یَا حَیُّ یَا قَیُّوْم بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِی کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِیٓ اِلٰی نَفْسِی طَرْفَۃَ اَعْیُنٍ﴾
Flag Counter