Maktaba Wahhabi

172 - 179
کریں اجنبی عورتوں اور کوئی بھی مسلمان پر یاکافر پاکدامن ہویا گناہ گار کسی عورت کی طرف نہ دیکھیں اپنی آنکھوں کو جھکاکر رکھیں ۔4۔ہم اپنی زبان کی حفاظت کریں کوئی بے ہودہ فحش اور جھوٹی بات کو زبان سے ادا نہ کریں ۔غیبت،گالی اور لعن طعن سے دور رہیں ۔5۔ہم اپنے پیٹ کی حفاظت کریں کوئی حرام غذا یا مشروب استعمال نہ کریں ہم سود،مردار،خنزیر اور منشیات استعمال نہ کریں تمباکو،گٹکا،اور سگریٹ سے دوررہیں ۔6۔ہم اپنی شرمگاہ کی حفاظت کریں بیوی کے علاوہ کسی عورت خادمہ سے ہم بستری نہ کریں بلکہ زنا کے قریب بھی نہ جائیں ۔7۔ہم اپنے ہاتھ کی حفاظت کریں کسی کو مارنے،قتل کرنے کی کوشش نہ کریں مال حرام کونہ پکڑیں جوا نہ کھیلیں ہاتھوں سے کوئی غلط بات،جھوٹ اور باطل نہ لکھیں ۔8۔ہم اپنے پاؤں کی حفاظت کریں کسی باطل فتنہ و فساد کی طرف چل کر نہ جائیں شر کو پھیلانے میں مصروف نہ ہوں ۔9۔ہم اپنے وعدوں کی حفاظت کریں گواہی،امانت،اور ذمہ کو اس کے حق تک پہنچائیں اپنا وعدہ،قسم نہ توڑیں جھوٹی قسم اور گواہی سے اجتناب کریں ۔10۔ہم اپنے مال کی حفاظت کریں فضول خرچی،اور ناحق کاموں میں ضائع نہ کریں حرام راہ میں خرچ نہ کریں ۔11۔ہم اپنے گھر کی حفاظت کریں اپنے گھر والوں کی حفاظت کریں اپنے گھر والوں کی عقل جسم عقائد اخلاق اور تربیت کے متعلق غوروفکر کریں ۔ہر وہ چیز جو انکے اخلاق کردار میں بگاڑ پیدا کرے اسکو دور کریں ۔کیوں نہ ہم خود اور تمام گھر والے راہ جنت کے متلاشی بن جائیں دیکھئے سامنے ہمیں جنت بلارہی ہے ہم ہمیشہ اپنے رب سے دعاگو رہیں کہ اللہ ہمیں تمام گناہوں محرمات سے بچائے اور راہ جنت کاحقیقی مسافر بنائے۔آمین۔ گناہوں کو حقیر مت سمجھئے: گناہوں کو چھوٹا،کم تر مت جانیے۔گناہ چھوٹے ہوں یابڑے گناہ تو گناہ ہوتے ہیں ۔ارتکاب گناہ میں بے پرواہی برتنا،بار بار وہی گناہ کرنا،ان صغیرہ گناہوں کوکچھ نہ سمجھنا،اپنے آپ کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ترجمہ:’’گناہوں کو چھوٹا نہ سمجھو،ایک قوم چھوٹی چھوٹی لکڑیاں جمع کرکے آگ
Flag Counter