Maktaba Wahhabi

29 - 179
اس کو منع کرنے والا کوئی نہیں اور جس کو منع کر دے اس کو دینے والا کوئی نہیں ۔اور تجھ سے بڑھ کر کوئی بزرگی والا اور نفع بخش بھی کوئی نہیں ۔‘‘ ﴿لَآاِلٰہَ اِلَّااللّٰهُ وَلَا نَعْبُدُ اِلَّآ اِیَّاہُ لَہُ النِّعْمَۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَائُ الْحَسَنُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ﴾ ترجمہ:’’اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ۔ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ،اسی کے لئے نعمت،فضل اور اچھی تعریف ہے۔اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ۔ہم خالص اسی کی عبادت کرتے ہیں اگرچہ کافروں کو پسند نہ آئے۔‘‘(مسلم:594) نماز کے بعد کے اذکار میں 33﴿سُبْحَانَ اللّٰهِ﴾ِ۔33 بار﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ﴾،33 بار﴿اَللّٰهُ اَکْبَرُ۔﴾آخر میں یہ پڑھے ﴿لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾ ترجمہ:’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔اس کا کوئی شریک نہیں ۔اسی کے لیے بادشاہی ہے اور تعریف بھی۔اور وہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘(مسلم:597) آیت الکرسی ﴿اَللّٰهَ لَآ اِلٰہَ اِلَّاھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَانَوْمٌ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَاالَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اِلَّابِاِذْنِہٖ یَعْلَمُ مَابَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّابِمَاشَآئَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَئُوْدُہٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴾ ترجمہ:’’اللہ(ایسا ہے) کہ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔زندہ ہے۔(تمام عالم کا) سنبھالنے والا ہے نہ اس کو اونگھ دبا سکتی ہے اور نہ ہی نیند۔اسی کی ملکیت میں ہے سب کچھ جوآسمانوں میں ہیں او رجو کچھ زمین میں ۔ایسا کون ہے ؟ جو اس کے پاس(کسی کی) سفارش کر سکے بغیر اس کی اجازت کے۔وہ جانتا ہے ان کے تمام حاضر و غائب حالات کو اور وہ(لوگ )
Flag Counter