Maktaba Wahhabi

183 - 179
(32) دستِ سوال دراز نہ کرنا:’’جوشخص مجھے ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے مانگے گا نہیں تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتاہوں ۔‘‘(سنن ترمذی،نسائی صحیح) دل کی پکار یہ دعوت ہے اپنے آپ کے محاسبے کی۔اپنے نفس کے محاسبے کی۔روز و شب گزر رہے ہیں ۔لیل و نہار کے صفحات پلٹ رہے ہیں ۔اور جو دن،گزر جاتا ہے پھر کبھی لوٹ کر نہیں آتا۔ہرشخص اپنے آپ کامحاسبہ کرسکتا ہے۔قبل اس کے کہ موت آکر اس کا محاسبہ کرے۔ہرگزرتا دن،ماہ،سال،انسان کے لئے وعظ و نصیحت اور عبرتوں کاسامان لے کر آتا ہے۔کوئی ہے جو عبرت پکڑے۔اپنے آپ کو راہِ ہدایت پر لانے کی کوشش کرے۔دیکھو یہ لیل و نہار تیزی سے اور بغیر خبر دیئے گزر رہے ہیں ۔صرف اس وقت پتا چلتا ہے جب کوئی نیاسال شروع ہوجاتا ہے۔ یہ سوال ہے اور بڑا اہم سوال کہ ہم نے آخرت کے لئے کیا تیاری کی ہے؟ہم نے اللہ تعالیٰ کے حضور جاکر کونسا ثواب،اجر اور بدلہ لینا ہے۔ہماری امیدیں آرزوئیں پوری ہوں گی کہ نہیں ۔کیا آج ہم نے موت اور قبر کوتھوڑی دیر کے لئے یاد کیا۔کیاہم نے کچھ حصہ قرآن کاپڑھا۔کیا ہم نے اللہ کاذکر کیا۔کیا ہم نے نماز سے سکون اور خشوع حاصل کیا۔کیاآج ہم نے جنت کاسوال کیا۔کیا عذاب قبر اور جہنم سے پناہ مانگی؟کیاہم نے اپنے گناہوں کی بخشش مانگی؟کیابرائی سے بچنے کی کوشش کی یابرے دوستوں سے دور رہنے کاوعدہ کیا۔کیا ہم نے اپنے دل کو بغض،کینہ،نفرت،غیبت اور جھوٹ سے پاک کیا۔کیاہم نے اپنی قیمتی چیز اللہ کے دین کی مدد کے لئے خرچ کی ؟؟؟؟ یہ وہ سوال ہیں جنکا جواب ہم آج ہی تلاش کر لیں تو بہتر ہے۔
Flag Counter