Maktaba Wahhabi

92 - 179
حسن اخلاق،صلہ رحمی اور نیکی کی فضیلت 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ترجمہ:’’جو شخص پسند کرے کہ اس کے رزق میں برکت ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو وہ صلہ رحمی کرے‘‘(یعنی رشتوں ناتوں کو جوڑے،میل ملاپ کرے)(بخاری:2068) 2۔ترجمہ:اُمّ المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے پاس ایک عورت آئی اور سوال کرنے لگی۔اس کے ساتھ دو بیٹیاں بھی تھیں ۔میرے پاس صرف ایک کھجور تھی؛ میں نے وہی دے دی۔اس عورت نے اس کے دو ٹکڑے کئے اور آدھی آدھی کر کے اپنی بچیوں کو دے دی۔پھر کھڑی ہوئی اور روانہ ہو گئی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو یہ واقعہ سنایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص ان بیٹیوں کا والی بنے اور وہ ان کے ساتھ حسن سلوک کرے تو یہ بیٹیاں اس کیلئے جہنم کی طرف سے ایک آڑ بن جائیں گی‘‘(صحیح بخاری:5995)۔ 3۔امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد ہے:’’بیواؤں اور مساکین کے لئے جدوجہد کرنے والا مجاہد فی سبیل اﷲ کی مانند ہے‘‘اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا:’’وہ ایسے ہے کہ جس طرح ہمیشہ قیام اللیل کرنے والا اور ہمیشہ روزے رکھنے والا ہوتا ہے‘‘یعنی اجرو ثواب میں برابر ہے(صحیح بخاری:6008) 4۔(مساکین و بیواؤں کے لیے جدوجہد کرنےوالا) ایسے ہے کہ جس طرح ہمیشہ قیام اللیل کرنے والا اورہمیشہ روزے رکھنے والا ہوتا ہے’’یعنی اجر و ثواب میں برابر ہے۔‘‘(رواہ البخاری:6007) 5۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!میرے کچھ رشتہ دار ہیں ،میں ان سے ملتا جلتا ہوں اور وہ مجھ سے نہیں ملتے۔میں حسن سلوک کرتا ہوں اور وہ برا سلوک کرتے ہیں ۔میں بردباری کرتا اور وہ جہالت برتتے ہیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تم واقع سچ کہہ رہے ہو تو تم ان کے چہروں پر مٹی ڈالتے رہو۔تم اسی طرح رہو اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ اور تمہارا مددگار ہے۔‘‘(صحیح مسلم:2558)۔ 6۔ترجمہ:’’کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن
Flag Counter