Maktaba Wahhabi

138 - 179
پسندیدہ کلمات اے عزیز بھائی!آپ اور آپ کے اہل و عیال بخیر ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی حفظ و امان میں رہیں ۔آپ پر لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر کریں ۔اعلانیہ اور پوشیدگی میں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کریں ۔اپنی بیوی اور اولاد کو بلامہار نہ چھوڑیں بلکہ ان کی اسلامی و اخلاقی تربیت جاری رکھیں ۔ان کی خیرخواہی کو مدنظر رکھیں ۔اے بھائی آپ کے لئے اور آپ جیسے تمام بھائیوں کے لئے چند پسندیدہ پندونصائح ذیل میں تحریر کر رہے ہیں ۔ان کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں ۔ 1۔قرآن کریم کی قرائَ ت کریں ۔کچھ نہ کچھ حصے زبانی یاد کریں ۔ 2۔علم شرعی کو حاصل کریں ۔دین میں سمجھ بوجھ حاصل کریں ۔عام ایام میں یا کم از کم گرمیوں کی چھٹیوں میں مساجد اور اسلامی اداروں سے وابستہ رہیں ۔ 3۔اسلامی کتابوں ،ماہانہ اسلامی اصلاحی اور علمی مجلّوں کا مطالعہ جاری رکھیں ۔ 4۔قرآن کریم یا علماء کے دروس پر مبنی کیسٹ اور سی ڈیز کو گھر میں رکھیں ۔ 5۔احادیث اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان کرنے والے پروگراموں ،دروس میں شرکت کریں ۔ 6۔قریبی رشتہ داروں ،دوستوں اور احباب سے صلہ رحمی کرتے ہوئے ان سے ملاقات کریں 7۔اپنے مال اور’’وقت‘‘کی حفاظت کریں کیونکہ ان کو فضول ضائع کرنے پر تم سے پوچھ گچھ ہو گی۔ 8۔اپنے اعضاء جسم کان،آنکھ اور زبان کی حفاظت کریں ۔منکرات اور فحش گانے سننے،دیکھنے پر تم سے حساب لیا جائے گا۔ 9۔اگر میسر ہو تو عمرہ ادا کریں ۔مسجد حرام بیت اللہ میں کثرت سے نمازیں پڑھیں ۔ 10۔مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کریں ۔کثرت سے درود و سلام پڑھیں ۔ 11۔اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم پر ابھاریں ۔انہیں مساجد و مدارس بھیجیں ۔ 12۔اپنے اہل و عیال کو ساتھ لے کر معلوماتی اور مہماتی دوروں پر جائیں ۔اہم مقامات کی
Flag Counter