Maktaba Wahhabi

11 - 179
سے شدید محبت کرتے ہیں ۔(سورۃ البقرہ:165)۔ 6۔فرمانبرداری کرنا: کلمۂ توحید جن اُمور پر دلالت کرتا ہے ان کاموں کو بجالانا بھی ضروری ہے۔فرمان الہٰی ہے: ﴿وَمَنْ يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللّٰهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى﴾ ترجمہ:’’جو شخص اپنے چہرے کو نیکی کرتے ہوئے اللہ کے لئے جھکا دے،تو تحقیق اس نے ایک مضبوط کڑے کو تھام لیا ہے۔‘‘(سورۂ لقمان:22)۔ 7۔قبول کرنا: اس کلمے کے تقاضوں کو قولاً و عملاً قبول کرنا بھی بہت ضروری ہے۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ يَسْتَكْبِرُونَ(35) وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ﴾ ترجمہ:’’بے شک ان(مشرکین)کو جب کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے تو یہ تکبر کرنے لگتے ہیں ۔اور کہتے ہیں کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک مجنوں ،شاعر کے لئے چھوڑ دیں ۔‘‘(سورۂ الصافات:35تا36)۔ کفر کی اقسام 1۔بڑا کفر(کفر اکبر) یہ کفر ایمان کے مکمل منافی ہوتا ہے۔مثلاً آسمانی کتابوں اور اللہ کے رسولوں کا انکار کرنا،یا ان میں سے کسی ایک رسول کا انکار کرنا۔وغیرہ۔کفر اکبر کی قسمیں درج ذیل ہیں : 1۔کفرِ جہالت اور کفرِ تکذیب:فرمانِ الٰہی ہے: ﴿بَلْ كَذَّبُوا بِمَا لَمْ يُحِيطُوا بِعِلْمِهِ وَلَمَّا يَأْتِهِمْ تَأْوِيلُهُ﴾ ترجمہ:’’بلکہ یہ لوگ(دین کی) ایسی باتوں کو جھٹلاتے ہیں ،جن کو یہ جانتے نہیں اور ان کا مطلب بھی ان کو معلوم نہیں ہے۔‘‘(یونس:39)
Flag Counter