Maktaba Wahhabi

160 - 179
طرح چمک رہے ہوں گے۔انکے بعد والے تاروں کی مانند روشن ہوں گے۔انکو کبھی پیشاب پاخانے کی حاجت نہ ہوگی۔تھوک نہ آئے گا۔انکی کنگھیاں سونے کی ہوں گی۔جوؤں کا کوئی خطرہ نہ ہوگا۔جنتیوں کاپسینہ کستوری کی خوشبو لیئے ہوگا،خوشبو دار لکڑی سے دھواں لیں گے۔خوبصورت آنکھوں والی حوریں انکی بیویاں ہوں گی۔انکے درمیان میں کوئی برے اخلاق والا نہ ہوگا۔سب کا اخلاق ایک جیسا ہوگا اور قد کاٹھ 60 گز کے برابر ہوگا جیسا کہ سیدنا آدم علیہ السلام کاتھا۔(مسلم:5063) جیسے ہی وہ جنت میں داخل ہوں گے فوراً جنت سے خوش آمدیدی کلمات بلند ہوں گے پاکیزہ ترین فرشتے انکا استقبال کریں گے۔فرمان الٰہی ہے: ترجمہ:’’متقی لوگ اپنے رب کی طرف گروہ درگروہ جمع ہوں گے جب جنت کے پاس آئیں گے تو ا س کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔جنت کاداروغہ جنتیوں کو کہے گا تم پر سلامتی ہو۔خوشی خوشی داخل ہوجاؤ اور ہمیشہ رہو۔جنتی کہیں گے تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے جس نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا۔اور ہمیں اس زمین کاوارث بنایا۔ہم جنت میں جہاں چاہے رہتے ہیں ۔پس اچھا ہے اجر عمل کرنے والوں کا۔‘‘(سورۂ زمر:73) محلات میں کیاہوگا؟ جنت میں بڑے پرشکوہ محلات ہوں گے ان کی تعریف کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ان محلات میں پائی جانے والی نعمتوں اور خوشیوں کاکوئی ٹھکانہ نہ ہوگا۔صاحبِ تکریم و انعام ذات باری ہے جس کا ارشاد ہے’’اور بہشت میں جہاں آنکھ اٹھاؤگے کثرت سے نعمت اور عظیم سلطنت دیکھو گے۔ان کے بدنوں پر سبز ریشم اور اطلس کے کپڑے ہوں گے۔اور چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے۔اور ان کا پروردگار،پاکیزہ شراب پلائے گا۔‘‘(سورۃ الدھر:21) اے عزیزم!اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوگا کہ صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ واحد ہستی ہیں جو جنت کے محلات اور ان میں پائی جائے والی نعمتوں کاحال بیان کرسکتے ہیں ۔تو لیجئے ہم
Flag Counter