Maktaba Wahhabi

114 - 179
4۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا گھر اور بازار کی نماز سے پچیس(25) گنا زیادہ اجر و ثواب والی ہوتی ہے۔یہ اس لئے کہ بندہ جب وضو کرے تو اچھی طرح سے کرے۔پھر صرف اور صرف نماز پڑھنے کے لئے گھر سے نکلے۔اس کے ہر قدم کے بدلے ایک گناہ مٹایا جاتا اور ایک نیکی لکھی جاتی ہے۔جب نماز پڑھتا ہے تو فرشتے اس پر نماز کے اختتام تک رحمت کی دعائیں بھیجتے رہتے ہیں ۔یعنی اے اللہ!اس پر رحم کر،اس پر برکت نازل فرما۔اور جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہتے ہو اس وقت تک نماز میں ہی ہوتے ہو۔‘‘(صحیح بخاری:500)۔ 5۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ ہر رات آسمانِ دُنیا پر نزول فرماتا ہے؛ رات کے آخری پہر میں نازل ہو کر فرماتا ہے:کون ہے جو مجھے پکارتا ہے میں اس کی دُعاؤں کو قبول کروں گا۔جو مجھ سے مانگتا ہے تو میں اس کو عطا کروں گا۔معافی چاہتا ہے تو میں بخش دوں گا‘‘۔(مسلم:758) 6۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’آدمی اپنے گھر،مال اور پڑوسی کے متعلق آزمایا جاتا ہے۔نماز روزہ اور صدقہ و خیرات سے ان غلطیوں کا کفارہ ادا ہو جاتا ہے‘‘۔(بخاری:3586) 7۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص حالت ایمان میں ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گذشتہ گناہ معاف فرما دیتا ہے۔‘‘(صحیح بخاری:38)۔ 8۔ترجمہ:’’پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص رمضان کی راتوں میں ایمان و احتساب کے ساتھ قیام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔‘‘(صحیح بخاری:37)۔ 9۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص لیلۃ القدر کی رات کو قیام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گذشتہ گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔‘‘(صحیح بخاری:760)۔ 10۔ترجمہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سبحان اﷲ و بحمدہٖ‘‘ایک سو بار پڑھنے والے کے تمام(صغیرہ) گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔‘‘(بخاری:6405)
Flag Counter