Maktaba Wahhabi

111 - 179
جاتاہے‘‘۔(مسلم،کتاب الصلاۃ،باب صلاۃ علی النبی علیہ السلام و فضلہ) سوال26:سوال کیا تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہادت چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے شہادت کی دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے شہادت کا اجر و ثواب عطا فرماتا ہے اگرچہ وہ شہید نہ بھی ہو۔‘‘(مسلم:1909) سوال27:کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرو؟؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بندہ سجدے کی حالت میں اپنے رب کے بہت قریب ہوتا ہے۔سو تم اس حالت میں کثرت سے دعائیں مانگو۔‘‘(مسلم:482) سوال28:کیا تم ساری رات قیام کرنے کا اجر و ثواب چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص عشاء کی نماز باجماعت ادا کرتا ہے تو اس کو آدھی رات قیام کرنے کا ثواب ملتا ہے اور جو شخص فجر کی نماز باجماعت ادا کرتا ہے تو اس کو تمام رات قیام کرنے کا اجر و ثواب ملتا ہے‘‘۔(ابو داؤد:555) سوال29:کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اور جہنم کے درمیان دُوری ڈال دے؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے ایک دن روزہ رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان ستر سال کی دُوری ڈال دیتا ہے‘‘۔(بخاری:2840) سوال30:کیا تم شاہراہِ جنت پر چلنا چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص علم حاصل کرنے کی راہ پر چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کی راہ آسان فرما دیتا ہے۔‘‘(مسلم:2699) سوال31:کیا تم روزے دار اور مجاہد کا ثواب چاہتے ہو؟ جواب:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص بیواؤں اور مساکین کی مدد کے لئے دوڑ دھوپ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے مجاہد فی سبیل اللہ اور روزے دار کا اجر و ثواب دیتا ہے‘‘۔(بخاری:6006)
Flag Counter