Maktaba Wahhabi

149 - 184
اس خارجی تنظیم کے اثرات برداشت کر رہے ہیں ۔ اس تنظیم کے نتائج 1۔ انہوں نے بم دھماکوں اور رہائشی عمارتیں تباہ کر کے مسلمانوں کا قتل عام کیا، پر امن لوگوں كو دہشت زدہ کیا اور خوب دنگا فساد پھیلایا۔[1] 2۔ انہوں نے غیر مسلم قوتوں کو اسلامی خطوں پر دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر اپنا تسلط جمانے کا موقع فراہم کیا،اس کی وجہ سے ہزاروں مسلمانوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور مسلم ممالک کفار کے زیر تسلط چلے گئے۔ 3۔ مسلمان مزید کمزور ہوئے اور ان میں انتشار پیدا ہوا۔ 4۔ اسلام کی روشن صورت مسخ ہوئی اور بہت سے لوگ اسلام كو بمعنی دہشت گردی اور وحشیت سمجھا جانے لگا۔[2] 5۔ اپنے دین کو بچا کر جو مسلمان غیر مسلم علاقوں میں ہجرت کر گئے ان پر وہاں زندگی کا دائرہ تنگ کر دیا گیا۔ 6۔ پوری دنیا میں جو رفاہِ عامہ اور دعوتی منصوبے جاری تھے وہ سب کے سب ٹھپ ہو گئے۔ 7۔ مسلم معاشروں میں تکفیر اور دھماکوں کا عام رواج ہوا۔
Flag Counter