Maktaba Wahhabi

19 - 184
کے ڈولے کی نوک عورت کے پستان کی طرح ہوگی اور اس پر سفید بال ہوں گے "[1] چھٹی حدیث(خوارج دین کی فقاہت سے عاری ہوں گے): رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے غلام عبید اللہ بن ابو رافع بیان کرتے ہیں کہ: " وہ حروری [خارجی] لوگوں کی بغاوت کے وقت علی کے ساتھ تھے،تو خوارج نے کہا : "اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں " اس پر جناب علی نے فرمایا : "یہ کلمہ تو حق ہے لیکن اس سے باطل مراد لیا گیا ہے"؛ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کچھ لوگوں کے اوصاف بیان فرمائے تھے مجھے ان میں انہی لوگوں کی نشانیاں نظر آ رہی ہیں کہ یہ زبان سے تو حق کہتے ہیں مگر وہ زبان [تک ہی رہتا ہے اس]سے تجاوز نہیں کرتا ۔اور آپ نے حلق کی طرف اشارہ کیا- یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے ہاں خلق الہٰی میں سے ناپسندیدہ ترین ہیں،ان میں ایک سیاہ آدمی ہے اس کا ہاتھ بکری کے تھن یا پستان کے سرے کی طرح ہے ۔"[2] ساتویں حدیث(تکفیر مرض میں مبتلا صحت یاب نہیں ہوتا): ابو ذر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (عنقریب میرے بعد میری امت سے ایسی قوم یقیناً رونما ہوگی جو قرآن پڑھے گی لیکن قرآن ان کے حلق سے آگے نہ جائے گا، اور وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے پھر وہ دین میں نہ لوٹ پائیں گے[3]، وہ انسانوں اور حیوانوں میں سب سے زیادہ
Flag Counter