Maktaba Wahhabi

105 - 184
پہلی فصل: ماضی کی خارجی تحریکیں [1] پہلا مبحث سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت (24 ہجری) اس بغاوت کی ابتدا اس وقت ہوئی جب کوفہ میں کچھ لوگ عراق وغیرہ کے علاقائی گورنروں پر زبان درازی کرنے لگے تھے، انہوں نے اسے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا لبادہ پہنایا ہوا تھا۔ اس صورت حال کے متعدد اسباب میں سے کچھ یہ ہیں : مال و دولت کی کھلی تقسیم، عہدِ عثمانی کی خوشحال زندگی، قبائلی تعصب اور گروہ بندی نے اس میں اپنا واضح کردار ادا کیا، اسی طرح کچھ شر پسند عناصر اسلام میں داخل ہوئے ان کے ظاہری طور پر اسلام قبول کرنے کا مقصد ہی یہی تھا کہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کر دی جائیں،مثلاً:عبداللہ بن سبا یہودی نے ظاہری طور پر اسلام قبول کیا اور پھر مسلمانوں میں تفریق اور انتشار پھیلانے کے لیے کینہ پروری اور مسلمانوں کے دلوں میں باہمی بغض پیدا کرنے کی سر توڑ کوششیں کیں ۔ یہ شر پسند عناصر عراق کے گورنر کو معزول کروا کر سعید بن العاص کو وہاں کا گورنر مقرر کروانے میں کامیاب ہو گئے، پھر معاملات یہاں تک نہیں رکے بلکہ خلیفہ وقت اور حکومت کے متعلق لوگوں کے دلوں میں منفی تاثر پیدا کرنا شروع کر دیا، کیونکہ سعید بن
Flag Counter