Maktaba Wahhabi

136 - 184
دیکھو یہ لشکر کون تیار کرتا ہے، اللہ اعلم"[1] جھیمان اور ان کے ساتھیوں میں گمراہی مزید گہری ہوتی گئی تو اپنے ساتھی محمد بن عبد اللہ قحطانی کو ہی مہدی قرار دے دیا، اور خود ہی اسے اپنے آپ کو مہدی تسلیم کرنے پر مجبور کیا، مزید بر آں انہوں نے بزعم خویش نیک خوابوں سے بھی یقین دہانی کروائی کہ تم ہی مہدی ہو، حالانکہ یہ نیک خواب نہیں تھے بلکہ شیطانی چالیں تھیں ۔ اس بارے میں جھیمان کا کہنا ہے کہ: "اس کے بعد یہ بات بتلانا بھی ضروری ہے کہ خوابوں کی بہت اہمیت ہے، انہیں معمولی نہیں سمجھنا چاہیے، بہت سے لوگ خوابوں کو اتنی اہمیت نہیں دیتے حالانکہ سچے خوابوں کے بارے میں صحیح بخاری اور مسلم میں متعدد روایات موجود ہیں ؛ خصوصاً آج کل کے دور میں آنے والے خواب بہت اہمیت کے حامل ہیں ؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے: (آخری زمانے میں بہت کم ہو گا کہ مومن کے خواب جھوٹے نکلیں ) (صحیح بخاری) اللہ جانتا ہے کہ اگر ہمیں فتنے کا خدشہ نہ ہوتا اور ہمارے خوابوں کا غلط فائدہ اٹھائے جانے کا خدشہ نہ ہوتا تو ہمارے ساتھیوں کے آنے والے اچھے خواب ضرور بتلاتے؛ کیونکہ ہمارے ساتھیوں اور دیگر لوگوں کو خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم بھی ملے ہیں،جو ان خوابوں کی تفصیل میں جانا چاہتا ہے تو وہ ہمارے ساتھیوں سے رابطہ کر سکتا ہے آج بھی وہ ہمارے اندر موجود ہیں ۔"[2] اہل علم نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی، انہیں فکری گمراہی کے متعلق نشاندہی کرتے ہوئے صحیح راستہ بتلایا،لیکن انہوں نے کسی کی کوئی بات نہ سنی، ان اہل علم میں شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔
Flag Counter