Maktaba Wahhabi

96 - 265
فَهذا يَوْمُهُمُ الذي اخْتَلَفُوا فِيهِ، هَدانا اللّٰہُ له، قالَ: يَوْمُ الجُمُعَةِ، فالْيَومَ لَنا، وغَدًا لِلْيَهُودِ، وبَعْدَ غَدٍ لِلنَّصارى)) [1] ہم سب سے آخری لوگ (امت)قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے، اور ہم سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے، جبکہ انہیں (یہود ونصاریٰ کو) ہم سے پہلے اور ہمیں ان کے بعد کتاب دی گئی ہے، لیکن انھوں نے اختلاف کیا ، اور اللہ نے ہمیں ان کے اختلاف کردہ امر میں ہدایت عطا فرمائی، چنانچہ یہی وہ ان کا دن ہے جس میں انھوں نے اختلاف کیا، اللہ نے ہمیں اس کی رہنمائی فرمائی،[فرماتے ہیں : وہ جمعہ کا دن ہے] چنانچہ آج کا دن ہمارا ہے ‘ کل یہودیوں کا اور پرسوں نصاریٰ (عیسائیوں ) کا۔ (ج) فقراء: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد
Flag Counter