Maktaba Wahhabi

259 - 265
درمیان آڑ بن جایا کرتا ہے، اور بلا شبہہ تم سب کو اللہ ہی کے پاس جمع ہونا ہے۔ نیزارشاد ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللّٰہَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ ﴾[1] اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانو اور اس سے روگردانی نہ کرو دراں حالیکہ تم سن رہے ہو۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰہَ ۖ إِنَّ اللّٰہَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ﴾[2] اور جو کچھ رسول تمہیں دیں اسے لے لو اور جس چیز سے منع کریں اس سے باز آجاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ تعالیٰ سخت سزا
Flag Counter