Maktaba Wahhabi

231 - 265
بے شک اللہ تعالیٰ جنت میں نیک بندے کا درجہ بلند فرماتا ہے، تو بندہ کہتا ہے: اے میرے رب! مجھے یہ مرتبہ کیونکر ملا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تمہاری اولاد کے تمہارے حق میں استغفار کرنے کی وجہ سے۔ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إذا مات الإنسان انقطع عملہ إلا من ثلاثۃ: إلا من صدقۃٍ جاریۃٍ، أو علمٍ ینتفع بہ، أو ولدٍ صالحٍ یدعو لــــہ)) [1] جب انسان مرجاتا ہے تو اس سے اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے، سوائے تین چیزوں کے: صدقۂ جاریہ ، یا کوئی علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے، یا نیک اولاد جو اس کے لئے دعاء کرے۔
Flag Counter