Maktaba Wahhabi

202 - 265
معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( یدخل أہل الجنۃ الجنۃ جُرْداً مُرْداً، مکحلین، أبناء ثلاثین أو ثلاث و ثلاثین سنۃ)) [1] جنتی جنت میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسموں پر بال (رونگٹے) نہ ہوں ، چہرے پر ریش بھی نہ ہوگی اور سرمگیں آنکھوں والے ہوں گے، ان کی عمر تیس یا تینتیس سال ہوگی۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( یعطی المؤمن في الجنۃ قوۃ کذا وکذا من الجماع‘‘ قیل: یا رسول اللّٰہ! أو یطیق ذلک؟ قال:یعطی قوۃ مائۃ)) [2]
Flag Counter