Maktaba Wahhabi

184 - 265
امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اللہ عزوجل اپنے سعادت مند بندوں کے بارے میں خبر دے رہا ہے کہ ان کے لئے جنت میں بالاخانے یعنی عالی شان محل ہوں گے، جن کے اوپر بھی محل بنے ہوں گے‘ جو منزل بر منزل ‘ عالی شان‘ مزین و آراستہ اور پائیدار بنے ہوں گے۔‘‘[1] حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( إن في الجنۃ غرفاً یری ظاھرھا من باطنھا، وباطنھا من ظاہرھا، أعدھا اللّٰہ تعالی لمن أطعم الطعام، وألان الکلام، وتابع الصیام، و أفشی السلام، وصلی باللیل والناس نیام)) [2] ۔
Flag Counter