Maktaba Wahhabi

147 - 265
کے چاند کی طرح روشن ہوں گے، پھر ان کے بعد جو داخل ہوں گے وہ آسمان کے سب سے روشن ستارے کے رنگ کی طرح ہوں گے، ان میں سے ہر ایک کے لئے حور عین میں سے دوبیویاں ہوں گی، ہر بیوی ستر جوڑے زیب تن کئے ہوگی‘ اس کی پنڈلی کا گودا اس کے گوشت اور کپڑوں کے پیچھے سے اسی طرح نظر آئے گاجس طرح سفید شیشی میں سرخ شراب نظر آتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بطور ہدیہ ریشم لایا گیا تو صحابۂ کرام اس کی نرمی اور ملائمت پر تعجب کرنے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( تعجبون من ھذہ؟ لمنادیل سعد بن معاذ في الجنۃ أحسن من ھذا)) [1] تم لوگ اس معمولی ریشم کو دیکھ کر تعجب کررہے ہو‘ جنت میں سعد بن معاذ کا رومال اس سے کہیں بہتر ہے۔
Flag Counter