Maktaba Wahhabi

113 - 265
(ب) فقراء: عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اطلَعْتُ في الجنَّةِ فرأيْتُ أكثرَ أهلِها الفقراءَ، واطلعْتُ في النارِ فرأيْتُ أكثرَ أهلِها النساءَ)) [1] میں نے جنت میں جھانکا تو دیکھا کہ جنتیوں کی اکثریت فقیر و محتاج افراد ہیں ، اور جہنم میں جھانکا تو دیکھا کہ جہنمیوں کی اکثریت عورتیں ہیں ۔ (ج) عورتیں : حور عین اور دنیا کی عورتوں سمیت جنتیوں کی اکثریت عورتیں ہوں گی، رہیں صرف دنیا کی عورتیں تو وہ جنت میں سب سے کم اور جہنم میں سب سے زیادہ ہوں گی،[2] چنانچہ صحیح مسلم میں ہے کہ ابن علیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں ایوب نے محمد کے واسطے سے خبر دی کہ انھوں نے فرمایا:
Flag Counter