Maktaba Wahhabi

103 - 265
حکم ہوگا یہاں تک کہ اسے اس کے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا،اور تیسرا وہ آدمی ہوگا جسے اللہ نے فراخی عطا فرمائی ہوگی اورہمہ قسم کے مال و دولت سے نوازا ہوگا، اسے لایا جائے گا، اللہ تعالیٰ اس سے اپنی نعمتیں پہچنوائے گا تو وہ پہچان لے گا ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تونے ان نعمتوں کا کیا کیا؟ وہ کہے گا : میں نے تیری پسند کے ہر راستہ میں (دل کھول کر) تیری رضا کے لئے خرچ کیا، اللہ فرمائے گا: تو جھوٹا ہے، تونے ایسا اس لئے کیا تھا تاکہ تجھے سخی اور فیاض کہا جائے ، اور کہا بھی گیا، پھر حکم ہوگا یہاں تک کہ اسے اس کے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
Flag Counter