Maktaba Wahhabi

69 - 280
شرح:…نیند اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جو کہ اس کی کمال قدرت، حکمت اور رحمت پر دلالت کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمِنْ آيَاتِهِ مَنَامُكُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَابْتِغَاؤُكُم مِّن فَضْلِهِ﴾ (الروم:۲۳) ’’اور اس کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے جو رات اور دن کو تم سوجاتے ہیں اور (جاگ کر) اس کا فضل تلاش کرتے ہو۔‘‘ نیند انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی انتہائی بیش بہا نعمتوں میں سے ایک ہے۔ اس لیے کہ انسان نیند میں سابقہ تھکاوٹ سے راحت پاتا ہے۔ اور آنے والے کام کے لیے چاک و چوبند ہو جاتا ہے۔ نیند انسان کے لیے ماضی کے وقت میں بھی فائدہ مند ہے اور آنے والے وقت کے لیے بھی۔ دنیا کی زندگی میں نیند کمال کی نشانیوں میں سے ہے۔ اس لیے کہ دنیا خود ناقص ہے۔پس یہ نقص نیند سے پورا کیا گیا ہے تاکہ انسان راحت حاصل کرسکے۔ جب کہ اللہ تعالیٰ کی نسبت نیند نقص ہے، جیسا کہ فرمان ِ الٰہی ہے: ﴿ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ﴾ (البقرۃ:۲۵۵) ’’ نہ ہی اسے اونگھ آتی ہے اور نہ ہی نیند۔‘‘ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کی حیات کامل ہے۔ اسے نیند کی ضرورت ہی نہیں ۔اور نہ ہی اسے کسی اور چیز کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ بزرگ و بے نیازاور بے پرواہ ہے۔ لیکن انسان اس دنیا کی زندگی میں ناقص بشر ہے ؛ جسے مکمل ہونے کی ضرورت ہے۔ نیز نیند اس بات کا بھی پیغام ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو سونے کے وقت انسان کی روح کو قبض کرلیتا ہے، مگر اس وقت پوری طرح قبض نہیں کرتاکہ یہ روح جسم سے مکمل طور پر جدا ہو جائے۔ اس لیے آپ دیکھتے ہوں گے کہ زندہ انسان بھی (نیند کی حالت میں ) مرا ہوا ہوتا ہے۔ اسے اپنے آس پاس میں ہونے والے کاموں کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔ نہ ہی وہ کسی کی
Flag Counter