Maktaba Wahhabi

38 - 280
مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ)) [1] ’’شام کی ہم نے اور شام کی ساری مخلوق نے جو کہ اللہ کی ہے، اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے، وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اس کا، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ اے میرے رب میں تجھ سے سوال کرتاہوں آج کی رات کی بہتری کا اور اس رات کی بہتری کا جو اس کے بعد آنے والی ہے اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس رات کے شر سے اور اس کے بعد آنے والی رات کے شر سے اے میرے رب میں تیری پناہ میں آتا ہوں ، کاہلی سے اور بڑھاپے کی خرابی سے ۔ اے میرے رب ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں آگ کے عذاب اور عذاب قبر سے۔‘‘ جب صبح کرتے تو بھی یہی کلمات کہتے؛اور فرماتے: ((أصبحْنا وأصبحَ المُلْكُ لِلَّهِ)) مشکل الفاظ کے معانی : أَمْسَيْنَا: … ہم نے شام کی ؛ یا شام کے وقت میں داخل ہوئے۔ والْهَرَمِ:… بڑ ی عمر۔ شرح: أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ: …ہم نے شام کی ؛ یا شام کے وقت میں داخل ہوئے۔ اور ساری کائنات اور پورا ملک صرف اللہ کے لیے خاص ہوتے ہوئے شام میں داخل ہوئے۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ: …اور تمام تر تعریف اللہ کے لیے ہے۔ ملا علی القاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
Flag Counter